
اڑان پاکستان کے تحت ملک کو بلندیوں پر لے جائیں گے، احسن اقبال
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت ملک کو بلندیوں پر لے جائیں گے۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتی کارڈ کے اجراء پر وزیراعلیٰ مریم نواز کے مشکور ہیں، اڑان پاکستان کے تحت پاکستان کو بلندیوں پر لے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورحکومت میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، بانی پی ٹی آئی نے ملکی ترقی کا راستہ روکا، پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا، پاکستان میں معاشی ترقی کو بریک لگائی گئی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News