Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دورہ چین کے ثمرات سامنے آنے لگے

Now Reading:

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دورہ چین کے ثمرات سامنے آنے لگے
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دورہ چین کے ثمرات سامنے آنے لگے

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دورہ چین کے ثمرات سامنے آنے لگے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ چین کے فوری ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین کے  اعلی سطح وفد نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں چینگ ڈو جنرل کوآرڈینیٹر  برائے آئی سی ٹی ہب مس اسکارلٹ اور ڈپٹی سی ای او ہواوے مسٹر یو رے شامل تھے۔

ملاقات کے دوران چینگ ڈو نے  700 ملین ڈالر کی انوسٹمنٹ پر  رضامند ی ظاہر کی، جس کے بعد مریم نوازشریف نے اصولی منظوری دے دی۔

اس انوسٹمنٹ کے تحت چینگ ڈو  حکو مت کے تعاون سے ای- ٹیکسی سروس کا جلد آغاز کرے گی، اس کے علاوہ لاہور نوازشریف آئی ٹی سٹی میں چینی کمپنی کمپیوٹنگ سینٹر بھی قائم کرے گی۔

ملاقات میں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ حکومت پنجاب ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹر قائم کرنے کے لیے ا راضی اور بلڈنگ فراہم کرے گی۔

Advertisement

ملاقات میں پاکستان میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ چینی کیمپنی  پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن ورلڈ وائڈ ٹریڈنگ کے لیے ٹریننگ بھی دے گی۔

 لاہور میں چینی اشتراک کار سے اسمارٹ کنٹرو ل روم، اسمارٹ ٹریفک کنٹرول، اسمارٹ ٹرانسپورٹ، اسمارٹ سینی ٹیشن سنٹر قائم ہوگا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر اور وفد کو دورہ چین میں  جدید ترین ڈیجیٹل سینٹرز کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی ، جبکہ فیز ٹو میں  نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کے لیے  اے آئی انڈسٹری سینٹر بھی قائم ہوگا۔

چینی حکومت پنجاب میں پلیٹ فارم سروس کیپسٹی بلڈنگ کے لیے بھی معاونت کرے گی، جبکہ ملاقات میں فیز تھری میں انڈسٹریز کے قیام کے لیے لوکل انوسٹمنٹ میں معاونت کا جائزہ بھی لیا گیا،  اس کے علاوہ پاکستانی نوجوانوں کوٹیکنالوجی کے جدید تقاضوں سے متعارف کرانے کے لیے بھی اشتراک کار کیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ  چین کے تعاون سے پنجاب کو سب سے بڑا آرٹیفشل انٹیلی جنس سینٹر بنانا چاہتے ہیں، پنجاب بہت جلد خطے میں آئی ٹی ہب بنے گا، اپنے بچوں کو آئی ٹی میں سب سے برتر دیکھنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسحاق ڈار پاک-یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس میں شرکت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں کی کھل کر مذمت کردی
موٹروے پر انوکھا واقعہ: شہری نماز کے بعد بیوی کو سروس ایریا میں بھول گیا
محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے پاکستان علماء کونسل کا ضابطہ اخلاق جاری
امریکا، ایران اور اسرائیل کی جنگ میں کود چکا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
بجٹ 2025-26؛ صنعت، کسان اور تنخواہ دار طبقے کے لیے نئے اعلانات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر