
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ’الائنس فار فنانشل انکلوژن‘ (AFI) کے چیف ایگزیکٹو الفریڈ ہانگ سے ملاقات کی، جس میں مالی شمولیت کے فروغ اور بینکاری خدمات سے محروم طبقات کی مالی صحت بہتر بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس ملاقات میں مالیاتی شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے مواقع کا جائزہ بھی لیا گیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے قومی مالی شمولیت حکمت عملی کے تیسرے ایڈیشن کا ذکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسٹیٹ بینک مالیاتی شعبے میں صنفی فرق کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مالی شمولیت کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ کم آمدنی والے اور بینکاری سہولیات سے محروم افراد کو مالیاتی نظام میں شامل کیا جا سکے۔
اس موقع پر الفریڈ ہانگ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مالی شمولیت کی پالیسی کے مؤثر نفاذ میں صارفین کا تحفظ کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے جنوبی ایشیا میں ریگولیٹرز کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا، تاکہ خطے میں مالیاتی استحکام کو مزید تقویت دی جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News