
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت ختم ہوگئی
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور دو ارکان کی مدت ملازمت آج ختم ہوگئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق پینتالیس روز میں نئے چیف الیکشن کمشنر کا انتخاب ضروری ہے، جبکہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اس حوالے سے ابھی تک مشاورتی عمل شروع نہیں ہوسکا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق چھبیسویں آئینی ترمیم کے تحت نئی تعیناتی تک چیف الیکشن کمشنرکام جاری رکھیں گے، جبکہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین کے مطابق کیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے ممبرسندھ اورممبربلوچستان بھی نئے ممبران کی تعیناتی تک کام جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News