Advertisement
Advertisement
Advertisement

تنخواہ دار طبقہ ملک میں تیسرا بڑا ٹیکس دہندہ بن گیا

Now Reading:

تنخواہ دار طبقہ ملک میں تیسرا بڑا ٹیکس دہندہ بن گیا

ایف بی آر کی تازہ ترین دستاویزات کے مطابق تنخواہ دار طبقہ ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیا ہے۔

ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 368 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال 2022-23 کے مقابلے میں 103 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ہے۔

اس طرح ایک سال کے دوران اس شعبے سے حاصل ہونے والے ٹیکس میں 39.3 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ایف بی آر کے مطابق کنٹریکٹس، بینک سود اور سکیورٹیز کے شعبے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے میں سرفہرست رہے، اور اس مد میں 496 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 106 ارب روپے زائد ہے۔

بینکوں کے سود اور سکیورٹیز سے 489 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوا، جس میں سالانہ بنیاد پر 52.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس مد میں 70 فیصد اضافے کے ساتھ 145 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔

Advertisement

بجلی کے بلوں پر ٹیکس کی مد میں 30 فیصد اضافہ ہوا اور 124 ارب روپے وصول کیے گئے۔

ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی کے لین دین پر بھی نمایاں ٹیکس جمع کیا گیا، پراپرٹی خریداری پر 104 ارب روپے اور فروخت پر 95 ارب روپے وصول ہوئے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیلی فون بلوں پر ٹیکس وصولی میں 14.3 فیصد اضافہ ہوا اور تقریباً 100 ارب روپے حاصل کیے گئے جبکہ برآمدی شعبے نے 27.2 فیصد اضافے کے باوجود صرف 94 ارب روپے ٹیکس دیا۔

دیگر ٹیکس ذرائع میں ٹیکنیکل فیس، کیش نکلوانے، کمیشن، اور ریٹیلرز شامل ہیں، جن سے بھی خاطر خواہ محصولات حاصل کیے گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بڑھتا ہوا بوجھ متوسط طبقے کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے، جبکہ دیگر شعبوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی ضرورت ہے تاکہ معیشت میں توازن قائم رکھا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہو گی
سیہون، مزار حضرت لعل شہباز قلندر پر زائرین سے لوٹ مار پر اوقاف ملازمین کی معطلی
اسپیئرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025 میں پاک فضائیہ کے دستے کی شاندار شرکت
پیٹرولیم سیکٹر سے اچھی خبر؛ فرنس آئل کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ
مصطفیٰ اغوا کیس میں اہم پیش رفت؛ ڈی آئی جی سی آئی اے نے تفصیلات بتادیں
آئی ایم ایف وفد کے ساتھ سپریم کورٹ بار کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر