Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اہم فیصلے متوقع

Now Reading:

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اہم فیصلے متوقع

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب؛ 21 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا.

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے ہوگا، جس میں اہم قومی امور پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں مختلف وزارتوں اور پالیسیوں سے متعلق فیصلے شامل ہیں۔

اجلاس میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی، جبکہ نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے اور ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع میں شامل کرنے کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ قومی کمیشن برائے اقلیت ایکٹ 2024 کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PEPRA) قوانین میں ترامیم پر بھی غور کیا جائے گا، جبکہ ممبر ماحولیاتی ٹریبونل اسلام آباد کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع کی سمری پیش کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی (CCLC) کے فیصلوں کی توثیق بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ توقع ہے کہ اجلاس میں اہم حکومتی پالیسیوں پر تفصیلی مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہو گی
سیہون، مزار حضرت لعل شہباز قلندر پر زائرین سے لوٹ مار پر اوقاف ملازمین کی معطلی
اسپیئرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025 میں پاک فضائیہ کے دستے کی شاندار شرکت
پیٹرولیم سیکٹر سے اچھی خبر؛ فرنس آئل کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ
مصطفیٰ اغوا کیس میں اہم پیش رفت؛ ڈی آئی جی سی آئی اے نے تفصیلات بتادیں
آئی ایم ایف وفد کے ساتھ سپریم کورٹ بار کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر