گلشن حدید میں بڑی واردات، چور لاکھوں روپے نقد اور سونا لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی جس میں ملزمان 95 لاکھ سے زائد مالیت کی رقم اور سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔
گلشن حدید میں پانچ مسلح ملزمان کی طرف سے رات کے وقت کی جانے والی ڈکیتی کی واردات میں 95 لاکھ سے زائد مالیت کی رقم اور سونا لوٹ لیا گیا۔
ملزمان نے متاثرہ خاندان کے افراد کو یرغمال بنا کر گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان بھی لے اُڑے۔
مقدمہ اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں متاثرہ شخص نے بیان دیا کہ ملزمان نے رات کے اوقات میں ان کے گھر میں داخل ہو کر بھائیوں سمیت انہیں یرغمال بنایا اور گھر میں موجود قیمتی اشیاء کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement