
کسان اتحاد کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان
کراچی: کسان اتحاد نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کردیا۔
کراچی پریس کلب میں کسان اتحاد کے مرکزی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی 70 فیصد اکنامی زراعت پر محیط ہے، موسمی تبدیلی کا سب سے زیادہ شکار پاکستان ہوا جب کہ موسمی تبدیلی کے باعث ملک کے کسانوں کو بڑا معاشی نقصان ہوا۔
مرکزی چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ گندم اور گنے کے جو ریٹ مقرر کیے گئے اس سے بہت کم ریٹ پر کسانوں سے خریداری کی گئی، گزشتہ برس پنجاب حکومت نے گندم نہیں خریدی جس کا نقصان کسانوں کو ہوا۔
مرکزی چیئرمین کسان اتحاد نے کہا کہ ہم نے مجبوراً کم داموں کے پی میں گندم بیچی، حکومت نے اس دفعہ گنے کا ریٹ ہی مقرر نہیں کیا، حکومت کہتی ہے کہ اکنامی کو مستحکم کرنا ہے جب کہ چاول کا جو ناقس سیڈ کسانوں کو ملا اس کی وجہ سے ہمارا باہر جانے والا چاول واپس آیا۔
خالد حسین باٹھ نے بتایا کہ کسانوں کو سیڈ کی کوائلٹی بہت خراب مہیا کی جا رہی ہے، حکومت سیڈ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے۔ اریگیشن نظام میں جدت لائی جائے اور یکساں تقسیم کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال اگر لاگت کے حساب سے گنے اور گندم کا ریٹ نہ ملا تو اسلام آباد کے طرف مارچ کریں گے، 20 دن کا وقت حکومت کو دیتے ہیں اور مطالبات منظور نہ ہوئے تو پورے ملک کے کسان اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News