
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس کل، 3 بجے ایوان صدر میں ہوگا۔ یہ اجلاس پہلے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں بلایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اب یہ ایوان صدر میں منعقد کیا جائے گا۔ سی ای سی کے زیادہ تر اراکین اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن) سے جاری مذاکرات کی پیشرفت اور کمیٹی کی رپورٹ پیش کرے گی۔
اجلاس میں حکومتی کارکردگی، پالیسیوں پر غور کیا جائے گا اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ن لیگ سے جاری مذاکرات پر بھی تفصیل سے بات کرے گی۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس میں پنجاب پاور شیئرنگ فارمولے پر عدم عمل درآمد اور اس کے نتائج پر بھی غور کیا جائے گا۔ تاہم وفاق اور پنجاب حکومت میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگا۔
پیپلزپارٹی کی سی ای سی دریائے سندھ سے لنک کینال کے نکالنے کے معاملے پر بھی غور کرے گی اور اس سلسلے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔
اس اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا، فیصل کریم کنڈی کی شرکت کا امکان ہے، جو صوبے میں وفاقی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، گورنر کے پی نے وفاق کی جانب سے صوبے میں منصوبوں پر خاطرخواہ ورکنگ نہ ہونے کی شکایت کی ہے۔ اس کے علاوہ، صدر پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا، سی ای سی کو صوبے میں درپیش چیلنجز پر بریفنگ دیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا کے وفاقی اداروں میں پیپلزپارٹی کو مناسب طریقے سے ایڈجسٹ نہیں کیا جا رہا، جس پر بھی اجلاس میں بات کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News