Advertisement
Advertisement
Advertisement

دیہاتوں میں ڈیجیٹل بینک مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

Now Reading:

دیہاتوں میں ڈیجیٹل بینک مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

پالیسی ریٹ 22 سے 10 فیصد کم ہو کر 12 فیصد پر آگیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ دیہاتوں میں ڈیجیٹل بینک مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مرکزی بینک میں ایزی پیسہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ایزی پیسہ کو تاریخ کا پہلا ڈیجیٹل ریٹیل بینکنگ لائسنس جاری کرنے جارہے ہیں، اس سے ڈیجیٹل بینکاری میں ایک نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

جمیل احمد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل اقدام سے مثبت اثرات مرتب ہوئے، جبکہ جنوری 2022 میں ڈیجیٹل بینکاری کے فریم ورک سے اہم پیشرفت ہوئی، جبکہ اس پیشرفت کے خوش آئند تاثرات ملے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ جنوری 2023ء میں 5 درخواست گزار بینکوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، ایزی پیسہ بینک، مشرق بینک، ہوبو بینک پاکستان، رقمی پاکستان بینک، کے ٹی بینک یہ پانچ بینک ہیں، آج ایزی پیسہ بینک کو پہلا لائسنس جاری کیا جارہا ہے۔

جمیل احمد نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکنگ سے مالیاتی شمولیت میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے، ان پانچ بینکوں کے مالیاتی شمولیت سے لے کر ڈیجیٹل ماحول کی بہتری جیسے پانچ اہداف ہیں۔

Advertisement

گورنر اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایس ایم ایز کی نمو کے لیے خوش آئند ثابت ہوسکتے ہیں، ڈیجیٹل بینکوں کو مالیاتی شمولیت اور ڈیجیٹل سیکورٹی کو مدنظر رکھنا ہو گا۔

جمیل احمد نے کہا کہ ایزی پیسہ اور اسٹیٹ بینک کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہو،  ہمیں ڈیجیٹل نظام میں منتقلی کے لیے مل کر کام کرنا ہے تاکہ شہریوں کی زندگی میں بہتری لائی جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر