Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب؛ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

Now Reading:

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب؛ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب؛ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب؛ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

اسلام آؓباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے ہوگا جس میں وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

کابینہ پی ٹی آئی دور حکومت میں پی آئی اے ہوا بازوں سے متعلق بیان کی تحقیقاتی رپورٹ پر غور اور مڈل ایسٹ گرین اینشی ایٹو چارٹر کی منظوری دے گی جب کہ کابینہ وزارت تجارت کی سفارش پر ٹیرف ریٹ کوٹا کی تقسیم کی سمری پر بھی غور کرے گی۔

ایکس سروس مین کے لئے وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت سروس ڈیوز کی ادائیگی کی سمری پر غور کیا جائے گا، دارالحکومت میں خصوصی عدالتوں کے قیام اور احتساب عدالت نمبر 3 کی تشکیل نو کی سمری پر غور ہوگا۔

وفاقی کابینہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی، کابینہ قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کی منظوری دے گی۔ کابینہ وفاقی دارالحکومت میں میڈیکل تعلیم کے لئے سیٹس کے کوٹہ میں ردوبدل پر غور کرے گی۔

Advertisement

کابینہ قومی فنڈ برائے ثقافت و ورثہ کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے گی جب کہ کابینہ پاکستان کسٹمز اور آذربائیجان کی اسٹیٹ کسٹمز کمیٹی کے درمیان معاہدے کی منظوری دے گی۔

علاوہ ازیں کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کے 17 دسمبر 2024 کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، سی سی ایل سی کے 22 جنوری کے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے جنگی جنون پر پاکستان کی نامور شخصیات کا دوٹوک ردعمل
بھارتی جارحیت نے کراچی کے معذور نوجوان کو علاج سے محروم کر دیا
شمالی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 54 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
پاک بحریہ کا بروقت ایکشن، بھارتی طیارہ بردار بحری جہاز پسپا کر دیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی تیز ترین 'بلٹ ٹرین' چلانے کا فیصلہ
’’پاکستان سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو موزوں وقت پر جواب دے گا‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر