
پاکستان اور ورلڈ بینک کا تعاون کے فروغ اور تکنیکی سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد: پاکستان اور ورلڈ بینک نے تعاون کے فروغ اور تکنیکی سطح پر تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیر پاور اویس لغاری سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا نے ملاقات کی جس دوران تعاون کے فروغ اور تکنیکی سطح پر تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع ہر ورلڈ بینک کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی جب کہ لیسکو اور میپکو میں اسمارٹ میٹرنگ کے لئے ورلڈ بینک کو دعوت دی گئی۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ گرڈز اور گھریلو سطح پر اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے مثبت نتائج آئے، اسمارٹ میٹرز منصفانہ لوڈ مینجمنٹ کے لئے ناگزیر ہیں۔ اسمارٹ میٹرز پیک لوڈ مینجمنٹ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر نے پاور سیکٹر میں اصلاحات کی تعریف کی جب کہ ورلڈ بینک ٹیم نے ٹرانسفارمر لیول پر اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے منصوبے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کا کہنا تھا کہ ٹیم منصوبے کی تفصیلات اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ طے کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News