Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے عوام ترکیہ سے گہری وابستگی رکھتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

Now Reading:

پاکستان کے عوام ترکیہ سے گہری وابستگی رکھتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
سردار ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ترکیہ سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوعلو کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب کی مانند ہے، پاکستان اور ترکیہ مذہب، بھائی چارے، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندے ہوئے ہیں، پاکستان کے عوام ترکیہ سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

اسپیکر نے ترکیہ میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے ترکیہ کی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک علاقائی اور عالمی ایشوز پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، دونوں ممالک نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے۔

Advertisement

سردار ایاز صادق نے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے، قومی اسمبلی میں قائم پاک – ترکیہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ دونوں ممالک کے پارلیمانوں میں رابطوں کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی رابطوں میں اضافے سے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے مابین ہم آہنگی میں اضافہ ہو گا۔

ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوعلو نے اسپیکر قومی اسمبلی کے تاثرات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر نگار دیکھتا ہے، ترکیہ اور پاکستان کی عوام کے مابین محبت، احترام اور اخوت کا رشتہ پایا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی سفارتکاری دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی اسرائیلی وزیراعظم کے غیرذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 7 خوارج جہنم واصل
پاکستان اور مصر کا غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال
صدر زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ
امریکا سمیت پوری دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعظم کا دورہ متحدہ عرب امارات کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر