Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک اسلاموفوبیا کی مہم چلا رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

Now Reading:

ایلون مسک اسلاموفوبیا کی مہم چلا رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلون مسک مسلسل اسلاموفوبیا پر مبنی مہم چلا رہے ہیں، جس میں دیگر ممالک کے افراد بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مخصوص گروہ اپنے مذموم مقاصد کو صرف اور صرف پاکستان اور اسلام سے جوڑ رہا ہے، جو ایک نسل پرستانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ ایلون مسک، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کھڑے ہیں، جبکہ صدر ٹرمپ غزہ کو جہنم میں تبدیل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور اسرائیل کی دہشت گردی کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منافقانہ رویہ اور تضاد دراصل سوشل میڈیا پر اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے کی منظم مہم کا حصہ ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نفرت انگیز مہم کو روکنے کے لیے فوری طور پر مؤثر اقدامات کرے۔

Advertisement

ان کے مطابق، عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف کارروائی نہ کرنا شدت پسندی کو فروغ دینے کے مترادف ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہو گی
سیہون، مزار حضرت لعل شہباز قلندر پر زائرین سے لوٹ مار پر اوقاف ملازمین کی معطلی
اسپیئرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025 میں پاک فضائیہ کے دستے کی شاندار شرکت
پیٹرولیم سیکٹر سے اچھی خبر؛ فرنس آئل کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ
مصطفیٰ اغوا کیس میں اہم پیش رفت؛ ڈی آئی جی سی آئی اے نے تفصیلات بتادیں
آئی ایم ایف وفد کے ساتھ سپریم کورٹ بار کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر