Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب وقت آگیا ہے انڈسٹریلائزیشن کی بڑی مارکیٹ بنائیں، مریم نواز

Now Reading:

اب وقت آگیا ہے انڈسٹریلائزیشن کی بڑی مارکیٹ بنائیں، مریم نواز
مریم نواز

اب وقت آگیا ہے انڈسٹریلائزیشن کی بڑی مارکیٹ بنائیں، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے انڈسٹریلائزیشن کی بڑی مارکیٹ بنائیں۔

مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت تب ترقی کرتی ہے جب اس کا پھل عام آدمی کو ملتا ہے، کسی بھی ملک نے انڈسٹریلائزیشن کے بغیر ترقی نہیں کی، اب وقت آگیا ہے انڈسٹریلائزیشن کی بڑی مارکیٹ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آج پنجاب کے تاجروں کے لیے پیکج لے کر آئی ہوں،  چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروبار سے مقامی انڈسٹری کو فائدہ ہوتا ہے، ہم آج چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ لے کر آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلاسود ملے گا، آپ کوکسی این اوسی، لائسنس، نقشہ پاس کرانے کی ضرورت نہیں، آپ کاروبار کرنے کا فیصلہ کریں، پنجاب بینک کو اپلائی کریں، ہم نے آپ کے لیے بزنس پلان بھی بنادیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ قرضہ ملنے کے بعد بھی کوئی مشکل آتی ہے ت وبھی مدد کریں گے، آپ آج قرضہ لے لیں کل سے اپنا کام شروع کردیں، آپ کو نقشہ پاس کرانا ہے تو وہ ہوتا رہے گا۔

Advertisement

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت نے ملک کوڈیفالٹ سے بچایا، نوازشریف کے دور میں دہشت گردی ختم ہوگئی تھی، ان کے دور میں ملک معاشی طور پر مستحکم تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ملک کی تباہی ہوئی، موجودہ حکومت میں اب دوبارہ ملک ترقی کررہا ہے، اللہ کا شکر ہے تمام اکنامک انڈیکیٹرز بہتر ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 18 ہزار کراس کرگئی ہے، ترسیلات زربڑھ گئیں، فارن ریزرو بہترہورہے ہیں، مہنگائی بھی نیچے آئی ہے شرح سود بھی کم کیا جارہا ہے، بجلی کی قیمت میں 11 روپے کی کمی کا اعلان کل ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم نے چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی
آزاد کشمیر انتخابات: وزیراعظم نے سیاسی روابط کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1 لاکھ 38 ہزار کی سطح عبور کر گیا
شہر قائد میں بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی
7ویں پاک برطانیہ اسلحہ کنٹرول مذاکرات؛ جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں تعاون پر گفتگو
برہان نالے میں طغیانی؛ پاک فوج ریسکیو آپریشن میں مصروف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر