Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوڈیشنل کمیشن سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، سینیٹر عرفان صدیقی

Now Reading:

جوڈیشنل کمیشن سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، سینیٹر عرفان صدیقی

ن لیگ کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشنل کمیشن سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات سے انکار کیا ہے، مذاکراتی کمیٹی میں 7 جماعتوں کی نمائندگی ہے.

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے تحریری مطالبات دینے میں 42 روز لگائے، اپوزیشن نے ہم سے 7 روز میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

اپوزیشن کے مطالبات پر سنجیدگی سے مشاورت کی گئی، مذاکرات ختم کرنے کا اعلان افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو کمیٹی اجلاس کیلئے 28 جنوری کی تاریخ دے دی گئی تھی، سیاست میں مذاکرات جمہوری عمل کا حصہ ہوتے ہیں۔

Advertisement

ن لیگی رہنما کے مطابق ہم نے صبروتحمل سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھایا ہے، پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے آنے اور جانے میں بیتابی کا مظاہرہ کیا۔

بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹس کے باوجود ہم نے مذاکرات جاری رکھے، پی ٹی آئی سے اپیل ہے کہ مذاکرات کا راستہ نہ چھوڑیں۔

ہماری کمیٹی آج بھی قائم ہے، مزید مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا، پی ٹی آئی کو کسی چیز پر اعتراض ہے تو وہ تحریری شکل میں پیش کر دے۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کیلئے پہلے بھی آوازاٹھائی آئندہ بھی اٹھائیں گے، حکومت اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہو گی
سیہون، مزار حضرت لعل شہباز قلندر پر زائرین سے لوٹ مار پر اوقاف ملازمین کی معطلی
اسپیئرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025 میں پاک فضائیہ کے دستے کی شاندار شرکت
پیٹرولیم سیکٹر سے اچھی خبر؛ فرنس آئل کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ
مصطفیٰ اغوا کیس میں اہم پیش رفت؛ ڈی آئی جی سی آئی اے نے تفصیلات بتادیں
آئی ایم ایف وفد کے ساتھ سپریم کورٹ بار کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر