
پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا روانہ کر دیا گیا
قومی خلائی ادارے سپارکو کا تیار کردہ الیکٹرو اپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون خلا روانہ کر دیا گیا ہے۔
سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا ہے، سپارکو کے ترجمان کے مطابق لانچ کی تقریب سپارکو کمپلیکس کراچی میں ہوئی، سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجے جانے کے مناظر پاکستانی عوام کو براہ راست دکھائے گئے۔
پاکستان کا تیار کردہ ای او ون سیٹلائٹ خلائی میدان میں ایک اہم ترین پیش رفت ہے، جبکہ یہ سیٹلائٹ قدرتی آفات سے نمٹنے، زراعت اور اربن پلاننگ میں مدد فراہم کرے گا
سپارکو کے ترجمان کے مطابق ای او ون سیٹلائٹ کی مدد سے فوڈ سیکیورٹی اور واٹر مینجمنٹ کا نظام بہتر بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی بہتر مانیٹرنگ کا نظام فراہم کرے گا، اس کے علاوہ ای او ون سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام اور تکنیکی مہارت کو فروغ دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News