
وفاقی کابینہ اجلاس؛ ایک آئی پی پی کے ساتھ معاہدہ منسوخ، 16 آئی پی پیز کے ساتھ ٹیرف ریویو کی منظوری
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایک آئی پی پی کے ساتھ معاہدہ منسوخ اور 16 آئی پی پیز کے ساتھ ٹیرف ریویو کی منظوری دے دی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ذرائع کے مطابق نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلس میں ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دے دی گئی جب کہ قومی کمیشن برائے اقلیت ایکٹ 2024 کی منظوری مؤخر کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی ٹریبونل اسلام آباد کے ممبر محمد بشیر خان کی مدت ملازمت میں دو سال توسیع کی منظور دی گئی جب کہ سی سی ایل سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 16 آئی پی پیز کے ساتھ ٹیرف ریویو کی منظوری دی اور ساتھ ہی وفاقی کابینہ نے ایک آئی پی پی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کی بھی منظوری دی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی پی پیز کے ساتھ رضاکارانہ طور پر معاہدوں کو ازسر مرتب کیا جائے گا جب کہ نئے معاہدوں سے قومی خزانے کو اربوں روپے کی بچت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News