Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشکل وقت ہو یا سازگار پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے، شرجیل انعام میمن

Now Reading:

مشکل وقت ہو یا سازگار پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے، شرجیل انعام میمن
مشکل وقت ہو یا سازگار پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے، شرجیل انعام میمن

مشکل وقت ہو یا سازگار پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے، شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن  نے کہا  کہ مشکل وقت ہو یا سازگار وقت پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے وفد نے صدر حسن عباس اور جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار کی قیادت ملاقات کی۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کے یو جے کے نمائندوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور نومنتخب باڈی کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں کے یو جے کے وفد نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے ایکٹ (PECA) کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران کے یو جے  کے رہنما نے صحافیوں کی حمایت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تاریخی کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پی پی پی  پیکا کے حوالے سے صحافی کے تحفظات کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔

Advertisement

اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت صحافیوں کی قربانیوں اور خدمات کو تسلیم کرتی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پریس کی آزادی ضروری ہے، لیکن  صحافت میں احتساب کے ساتھ ساتھ ذمہ داری بھی ہونی چاہیے، جبکہ پیپلز پارٹی  کی حکومت سندھ صحافیوں کے مسائل کے حل اور آزاد میڈیا کے لیے کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم  ہے۔

 شرجیل انعام میمن نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں ذاتی طور پر صحافی برادری کے تحفظات کے حوالے سے پارٹی قیادت کو  آگاہ کروں گا۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

ملاقات کے موقع پر سیکرٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات سلیم خان بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی اسرائیلی وزیراعظم کے غیرذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 7 خوارج جہنم واصل
پاکستان اور مصر کا غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال
صدر زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ
امریکا سمیت پوری دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعظم کا دورہ متحدہ عرب امارات کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر