
علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں اور ان پر بڑی ذمہ داریاں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کی خواہش پر ہی ان سے پارٹی کی صوبائی صدارت واپس لی اور انہیں صوبے میں امن و امان اور گورننس کے معاملات پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنید اکبر کو پاکستان تحریک انصاف خیبر پختوانخوا کا نیا صدر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں جنید اکبر بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر بلا مقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News