سندھ ہائی کورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کی منظوری

سندھ ہائی کورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کی منظوری
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کی منظوری دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تسنیم سلطانہ، خالد حسین، عثمان علی ہادی، نثار بھمبھرو، جعفر رضا اور حسن اکبر کو سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی۔
علاوہ ازیں عبدالحامد، جان علی جونیجو، میراں محمد شاہ، علی حیدر ادا، ریاضت علی اور فیاض الحسن شاہ کو بھی سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News