Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کی میزبانی میں جنگی فضائی مشق سپیئرز آف وکٹری آج سے شروع

Now Reading:

سعودی عرب کی میزبانی میں جنگی فضائی مشق سپیئرز آف وکٹری آج سے شروع
سعودی عرب کی میزبانی میں جنگی فضائی مشق سپیئرز آف وکٹری آج سے شروع

سعودی عرب کی میزبانی میں جنگی فضائی مشق سپیئرز آف وکٹری آج سے شروع

سعودی عرب کی میزبانی میں جنگی فضائی مشق سپیئرز آف وکٹری 2025 آج سے شروع ہوگئی ہے۔

سپیئرز آف وکٹری مشقیں آج سے 6 فروری تک جاری رہیں گی، جبکہ یہ مشقیں سعودی شاہی فضائیہ کے الظهران میں شاہ عبد العزیز ائیربیس پر منعقد ہو رہی ہیں۔

سپیئرز آف وکٹری 2025 میں پاک فضائیہ کا دستہ جدید ترین جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری فائٹر جیٹس پر مشتمل ہے، جبکہ سپیئرز آف وکٹری میں شرکت کے لیے پاک فضائیہ کے طیاروں نے ہوم بیس سے سعودی عرب تک نان سٹاپ پرواز کی ہے۔

پاک فضائیہ کے طیاروں نے دوران پرواز ایر ٹو ایر ری فیولنگ کا بھی مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے الیوشن 78 ٹینکر طیارے نے جے ایف سیونٹین تھنڈرز کو ری فیول کیا، جبکہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری  طیاروں کی نان سٹاپ پرواز پاک فضائیہ کی لانگ رینج ڈپلائمنٹ صلاحیتوں کی مظہر ہے۔

سپیئرز آف وکٹری میں پاک فضائیہ کے پائلٹس AESA ریڈار اور بی وی آر ار میزائلوں سے لیس جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کے ساتھ شریک ہو رہے ہیں، جبکہ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری دیگر جدید لڑاکا طیاروں کے مد مقابل آئیں گے۔

Advertisement

قطر کے رافیل، یونان، بحرین اور امریکہ کے ایف سکسٹینز جبکہ برطانیہ کے ٹائیفون طیارے مشقوں میں شریک ہوں گے، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے میراج 2000 طیارے بھی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

میزبان سعودی عرب، پاکستان، بحرین اور فرانس مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں، یونان، قطر، یو اے ای، امریکہ اور برطانیہ کے جدید لڑاکا طیارے اور کمبیٹ سپورٹ ایلیمنٹس  بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ آسٹریلیا، اٹلی،مصر،اردن،مراکش،جنوبی کوریا اور سپین بطور مبصر شریک ہیں۔

 واضح رہے کہ سعودی شاہی فضائیہ پانچویں بار سپیئرز آف وکٹری کی میزبانی کر رہی ہے، جبکہ  سپیئرز آف وکٹری 2025 میں 15 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور سے دبئی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے، محمد اورنگزیب
بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں لکھا کہ سویلینز کا کورٹ مارشل نہیں ہوسکتا، جج آئینی بینچ
مصطفیٰ قتل کیس؛ ملزم ارمغان کے ریمانڈ کی درخواستیں منظور
دو ریاستی حل کو عملی شکل دیئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں، وزیر خارجہ
اسلام آباد، 5 جی ٹیکنالوجی پر ریگولیٹری ماسٹرکلاس کی افتتاحی تقریب سے احسن اقبال کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر