
وزیرداخلہ کا نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی اور کہا کہ 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سیکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بہادر سکیورٹی فورسز نے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے عزائم کو خاک ملایا، قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے ۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں؛ 8 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
محسن نقوی نے مزید کہا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں کے دوران 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News