Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

Now Reading:

مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم
مریم نواز

مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر میں جاری سڑکوں اور ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی سیکریٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشرف نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری دی گئی تھی جن میں سے 455 پر کام شروع ہو چکا ہے، روڈ بحالی پروگرام کے تحت تعمیر و بحالی کا 25 فیصد سے زائد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

دوران اجلاس پنجاب بھر کے 1236 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر وبحالی کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا 75فیصد کام مکمل ہے، مختلف علاقوں میں 54 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کی جا چکی ہے، 1164 بنیادی مراکز صحت پر تعمیر و بحالی تکمیل کی جانب گامزن ہے۔

Advertisement

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 1211 بنیادی مراکز صحت کی پلاسٹرنگ اور 1143 مراکزصحت کی فلورنگ جبکہ 1004 مراکز صحت کی فنشنگ کا کام جاری ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30جون تک مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے تعمیر وبحالی کی بروقت تکمیل کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نو تعمیر شدہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا خود معائنہ اور افتتاح کریں گی جبکہ انہوں نے پی اینڈ ڈی کو اضافی وسائل پیدا کرنے کا بھی ہدف دے دیا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں رابطہ سڑکوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہو ں گے، کھیت تا منڈی سڑک کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے ہیلتھ کلینک بننے سے دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی، پہلی مرتبہ دیہات کے عوام کو شہروں کے اعلیٰ پرائیویٹ کلینکس کا ماحول ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ ٹکٹوں پر خیبرپختونخوا میں ہنگامہ؛ وزیراعلیٰ ہاؤس میدان جنگ بن گیا
مون سون کا چوتھا اسپیل؛ سینٹرل کے بعد جنوبی پنجاب بھی متاثر ہونے کا خدشہ
لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات
پاکپتن، 20 معصوم بچوں کی موت پر 'پیسوں' سے انصاف خرید لیا گیا
پاکستانی برآمدات میں 4.45 فیصد اضافہ، ٹیکسٹائل اور پیٹرولیم شعبے نمایاں رہے
پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر