
صدر زرداری آئندہ ماہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری آئندہ ماہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری 5 سے 7 فروری تک چین کا دورہ کریں گےجس دوران صدر مملکت ہاربن ونٹر ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی صدارتی وفد کا حصہ ہوں گے، صدر زرداری کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کا دورہ چین گزشتہ سال نومبر میں طے تھا، صدر زرداری کے پاؤں فریکچر کے باعث دورہ ری شیڈول کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر کے دورہ چین میں سی پیک فیز ٹو پر پیشرفت سمیت اہم امور پر بات چیت ہوگی جب کہ صدر مملکت چینی قیادت کے ساتھ اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News