Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیرون ملک ملازمت؛ وزیر اعظم کی مارکیٹس کے تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت

Now Reading:

بیرون ملک ملازمت؛ وزیر اعظم کی مارکیٹس کے تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
پاکستان کے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹیو کا حصہ بننے پر وزیر اعظم کا خیر مقدم

پاکستان کے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹیو کا حصہ بننے پر وزیر اعظم کا خیر مقدم

اسلام آباد: وزیراعظم کی نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے کے لیے دوست ممالک کی مارکیٹس کے تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے نیووٹیک اور پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام اپنا کردار ادا کرے۔ حکومت نجی شعبے کو فروغ دے کر، ملک میں بے روزگاری کا سدباب کرنے کی پالیسی پر سرگرم عمل ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان کا مستقبل آئی ٹی شعبے کی ترقی سے منسلک ہے جب کہ وزیراعظم کی نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے کے لیے دوست ممالک کی مارکیٹس کے تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

Advertisement

علاوہ ازیں وزیراعظم نے بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی جعلی اور لائسنس کے بغیر کمپنیوں کے خلاف اقدامات لینے کی بھی ہدایت کردی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ عنقریب نوجوانوں کے لئے وزیر اعظم ڈیجیٹل یوتھ ہب کے نام سے ایک پلیٹ فارم قائم کیا جارہا ہے جس سے نوجوانوں کو ملازمتوں اور دیگر خدمات کے حوالے معلومات فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعظم کی ڈیجیٹل یوتھ ہب کو عوام کے لیے آسان بنانے کے لیے انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو اور تمام مقامی زبانوں میں بھی متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو پرائم منسٹر یوتھ ایمپلائمنٹ پلان، افرادی قوت کو بین الاقوامی مارکیٹ میں درکار صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے اقدامات اور دیگر منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہو گی
سیہون، مزار حضرت لعل شہباز قلندر پر زائرین سے لوٹ مار پر اوقاف ملازمین کی معطلی
اسپیئرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025 میں پاک فضائیہ کے دستے کی شاندار شرکت
پیٹرولیم سیکٹر سے اچھی خبر؛ فرنس آئل کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ
مصطفیٰ اغوا کیس میں اہم پیش رفت؛ ڈی آئی جی سی آئی اے نے تفصیلات بتادیں
آئی ایم ایف وفد کے ساتھ سپریم کورٹ بار کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر