
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ
اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں خدمات کی برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
حکومتی کاوشوں کے باعث آئی ٹی کے شعبے میں بہتری کی بدولت نومبر میں درآمدات میں 13 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ 170 ممالک کو آئی ٹی خدمات برآمد کر کے پاکستان دنیا میں فری لانسرز کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگئے۔
فری لانسرز فریم ورک کے تحت بینک اکاؤنٹس کھولنے میں آسانی، آئی ٹی برآمدات کا آئندہ 5 سال میں 15 بلین ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ملک کے خدماتی شعبے میں مثبت رجحان کا عندیہ اور مجموعی تجارتی کارکردگی میں بہتری کا سبب ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی اقدامات ملک کی معاشی ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News