
اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری
اسلام آباد: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کی تجویز پر قومی اسمبلی کی ہاؤس فنانس کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سینیٹر اور ایم این ایز کی ماہانہ تنخواہ و مراعات 5 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے فنانس کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوادیں ہیں جب کہ حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اراکین کو سہولیات بھی وفاقی سیکرٹری کے مساوی حاصل ہوں گی، گزشتہ روز اسپیکر کی زیرصدارت ہاؤس فنانس کمیٹی نے تجویز کی منظوری دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News