
صدر اور وزیر اعظم کا خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 22 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 14 دسمبر سے اب تک سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں 22 خارجی دہشت گرد ہلاک جب کہ 18 زخمی ہوئے۔
صدر مملکت کا فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار
صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 22 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت کی جانب سے ضلع خیبر میں تخریب کاری کی کارروائیوں کے جواب میں خوارج کے خلاف فورسز کی کامیاب کاروائیوں کی تعریف کی گئی۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ مختلف کاروائیوں میں 22 دہشت گرد ہلاک اور 18 کو زخمی کرنا سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کارروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا جب کہ صدر مملکت نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے قومی عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وادی تیراہ اور ضلع خیبر میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی۔
وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 22 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News