
آڈٹ رپورٹ 2022.23: عثمان بزدار سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
آڈٹ رپورٹ 2022.23 میں عثمان بزدار کے بارے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔
بزدارحکومت میں ڈی جی خان کے سرکاری اخراجات کا ریکارڈ گم ہونا معمول بن گیا تھا، جبکہ تحریک انصاف کے دور میں مونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کے سرکاری اخراجات کا ریکارڈ حاصل کرنے میں آڈٹ ڈیپارٹمنٹ مسلسل ناکام رہا ہے۔
ڈی جی خان میں 179 ملین روپے خرچ کے بارے کوئی دستاویزی ثبوت آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہیں کیا گیا، اس کے علاوہ 2019.20 میں آڈٹ کے دوران میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان81 ملین روپے خرچ کرنے کا ریکارڈ نہیں ملا، اسی طرح2020.21 میں 98 ملین روپے خرچ کرنے کا ریکارڈ بھی آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہیں کیا گیا۔
2018.19 میں بھی آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ڈی جی خان کی مونسپل کارپوریشن کے اخراجات کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔
مونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کے اخراجات کا مسلسل ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا، اور ریکارڈ فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News