
جوڈیشل کمیشن، سپریم جوڈیشل اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن میں تقرریوں کے لئے کمیٹیاں قائم
اسلام آباد: چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن، سپریم جوڈیشل اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن میں تقرریوں کے لئے کمیٹیاں قائم کردی گئیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن، سپریم جوڈیشل اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن میں تقرریوں کے لئے کمیٹیاں بنادی ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قانون و انصاف کمیشن کے سیکرٹری کی تعیناتی کے لئے کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس کریں گے جب کہ کمیٹی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل ہوں گے۔
سپرم کورٹ کا کہنا ہے کہ کمیٹی صوبائی چیف سیکرٹری کے نامزد کردہ امیدواروں کا انٹرویو کریں گی، جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹری کی تقرری کے لئے بھی پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس امین الدین خان شامل ہوں گے جب کہ جسٹس جمال مندوخیل اور اٹارنی جنرل بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے سیکرٹری کی تقرری کے لئے بھی 3 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور اٹارنی جنرل شامل ہوں۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹریز کی تقرری کے لئے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن ججوں کے ناموں پر غور ہوگا۔
سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججوں کے نام صوبائی چیف جسٹس اور چیف سیکرٹری کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News