
آج رات آسمان پر 3 اجرام فلکی کا حسین نظارہ دکھائی دے گا
آج رات آسمان پر 3 اجرام فلکی سیارہ زہرہ، چاند اور سیارہ زحل ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق زہرہ اور چاند کی قربت کا دلکش نظارہ کل رات دیکھا گیا تھا جبکہ آج رات اس کنجنکشن میں سیارہ زحل بھی شامل ہوگا۔
ترجمان سپارکو نے بتایا کہ غروب آفتاب کے بعد 3 اجرام فلکی کی قربت کا حسین منظر آسمان پر انسانی آنکھ کو دعوت نظارہ پیش کرے گا، آج اجرام فلکی اپنے اپنے مدار میں حرکت کرتے ایسے مقام پر آئیں گے کہ وہ ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News