
پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
اسلام آباد: پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔
پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر مملکت آصف زرداری، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ سندھ نے شرکت کی۔
تقریب میں ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی، چین کے چنگ گانگ کنسٹرکشن گروپ میں ایم اویو پر دستخط ہوئے اور اس دوران کہا گیا کہ پاکستان میں سیمنٹ کی پیداوار میں اضافے کے لیے پروڈکشن لائن لگائی جائے گی۔
سندھ کے محکمہ توانائی، چین کی منگ یانگ کمپنی میں بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے اور بتایا گیا کہ یادداشت کے تحت قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر تعاون کیا جائے گا۔
اس موقع پر کوئلے کی گیسی فکیشن، یوریا کے پیداواری پلانٹ کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News