
اسلام آباد میں پاک آذربائیجان چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا قیام
اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں پاک آذربائیجان چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا قیام و افتتاح کردیا گیا۔
اسلام آباد میں آذربائیجان، پاکستان چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا قیام و افتتاح کردیا گیا ہے جس میں وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جب کہ چیمبرآف کامرس کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی نےکیک بھی کاٹا۔
اس موقع پر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آج کا دن دونوں ممالک اور بزنس کمیونٹی کے لئے اہم ہے، دونوں ممالک کاتعلق دونوں کے عوام کے دلوں سے منسلک ہے۔
وفاقی وزیر نے آذربائیجان کے سفیر اور ان کی ٹیم کو اہم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی کا انحصار اسٹریٹجک تعلقات اور تعاون پر ہے، بزنس کمیونٹیز ایک جگہ سرمایہ کاری کے امور طے کرسکتی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک آذربائیجان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام خوش آئند ہے، آزمائش کی ہر گھڑی میں دونوں ممالک ہمیشہ جڑے رہے، بزنس کمیونٹی کو آذربائیجان سے کاروبار بڑھانے کا موقع ملے گا۔
دوسری جانب آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ عبدالعلیم خان آذربائیجان کے لئے گہرے برادرانہ جذبات رکھتے ہیں، پاکستان اور آذربائیجان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لئے کوشش کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News