
پاکستان میں ایک اور افغان دہشت گرد مارا گیا، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک اور افغان دہشت گرد مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 فروری 2025 کو شمالی وزیرستان کے جنرل علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والا دہشتگرد افغان شہری نکلا، دہشتگرد کی شناخت لقمان خان عرف نصرت ولد کمال خان کے نام سے ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دستاویزی ثبوت کے مطابق لقمان خان ضلع سپیرا صوبہ خوست کارہائشی تھا، پاکستانی حکام نے افغان حکومت سے دہشت گرد کی لاش وصول کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لقمان خان عرف نصرت کی ہلاکت جیسے واقعات پاکستان میں دہشت گردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی، اور افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News