
دو ریاستی حل کو عملی شکل دیئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دو ریاستی حل کو عملی شکل دیئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ او آئی سی اُمت مسلمہ کی مشترکہ آواز ہے، ہمیں یکجا ہو کر فیصلے لینے ہوں گے، فلسطین کا دفاع پوری مسلم دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان فلسطینی ریاست کے عالمی اعتراف کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی کا پابند کرنا ہوگا، عالمی برادری کردار ادا کرے، دو ریاستی حل کو عملی شکل دیئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں، یروشلم فلسطین کا دارالحکومت ہے، اسرائیلی قبضہ تسلیم نہیں کریں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی ماڈل دہرانا چاہتا ہے، ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، 9 لاکھ بھارتی فوجی کشمیری عوام کا محاصرہ کیے ہوئے ہیں، اقوام متحدہ نوٹس لے، پاکستان مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور او آئی سی میں بھرپور طریقے سے اجاگر کرے گا، افغانستان سے دہشتگرد حملے برداشت نہیں کریں گے، اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں، لیکن دہشتگردوں کو پناہ دینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، او آئی سی کو اقوام متحدہ میں زیادہ مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں خصوصی ایلچی کی فوری تقرری ضروری ہے، پاکستان کا دوٹوک مؤقف ہے کہ مسلم دنیا کو سلامتی کونسل میں جائز نمائندگی ملنی چاہیے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News