Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی سی ایل نے پاکستان کو افریقہ-1 سب میرین کیبل سے منسلک کردیا

Now Reading:

پی ٹی سی ایل نے پاکستان کو افریقہ-1 سب میرین کیبل سے منسلک کردیا
پی ٹی سی ایل نے پاکستان کو افریقہ-1 سب میرین کیبل سے منسلک کردیا

پی ٹی سی ایل نے پاکستان کو افریقہ-1 سب میرین کیبل سے منسلک کردیا

کراچی: پاکستان ٹیلی کام کمپنی (پی ٹی سی ایل) نے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام نظام کی بہتری کے لئے پاکستان کو افریقہ-1 سب میرین کیبل سے منسلک کردیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کام کمپنی لمیٹڈ نے ملک کے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کو افریقہ-1 سب میرین کیبل سسٹم سے منسلک کردیا ہے۔

یہ سب میرین کیبل بڑی مقدار میں ڈیٹا ٹرانسمیشن کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کو کراچی میں پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے جوڑا گیا ہے۔

پی ٹی سی ایل نے افریقہ-1 کیبل سسٹم کنسورشیم میں شمولیت کے لیے باضابطہ معاہدہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عالمی ڈیجیٹل مراکز کے ساتھ پاکستان کے روابط کو مضبوط بنانا اور قومی ٹیلی کمیونی کیشن ڈھانچے کو مستحکم کرنا ہے۔

افریقہ-1 کیبل سسٹم دس ہزار کلومیٹر طویل ہے اور اس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ یہ سسٹم پاکستان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان، الجیریا، فرانس، کینیا، اور جبوتی جیسے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ممالک سے جوڑے گا۔

Advertisement

پی ٹی سی ایل گروپ کے نائب صدر برائے انٹرنیشنل بزنس سید محمد شعیب نے کہا کہ افریقہ-1 کیبل سسٹم میں ہماری شرکت پاکستان کے ’ڈیجیٹل وژن 2030‘ کے عین مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈیجیٹل تقسیم کا خاتمہ کرکے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہیں تاکہ مختلف شعبوں میں جدت کو فروغ ملے اور ملکی معیشت مستحکم ہوسکے۔

سید محمد شعیب کا مزید کہنا تھا کہ افریقہ-1 کیبل سسٹم 2026 کے اوائل میں فعال ہوجائے گا جس کے بعد صارفین کو عالمی معیار کی انٹرنیٹ سہولیات دستیاب ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی گیمر نے 'سپرماریو برادرز' کو 4 منٹ میں مکمل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
دنیا کے پہلے ہیومنائیڈ بٹلر روبوٹ نے اپنی ڈیوٹی سنبھال لی
پہلے پاکستانی خلاباز کی روانگی کے لئے تیاریاں شروع
اسٹیمکو سائنس مقابلے میں پاکستانی طلباء کی شاندار کارگردگی، گولڈ میڈل حاصل کرلیا
’بلیک پینتھر‘ دنیا کا سب سے تیز رفتار چوپایا روبوٹ
خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کی اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر