Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کا دورہ متحدہ عرب امارات کا اعلان

Now Reading:

وزیر اعظم کا دورہ متحدہ عرب امارات کا اعلان
وزیر اعظم کا دورہ متحدہ عرب امارات کا اعلان

وزیر اعظم کا دورہ متحدہ عرب امارات کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز خصوصی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

ترحمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف 10 اور 11 فروری کو دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے، ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں دنیا بھر سے سربراہان حکومت و مملکت، پالیسی میکرز اور بڑی کاروباری شخصیات شریک ہوں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سمٹ کا موضوع گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی اشتراک کار ہیں جب کہ مارچ 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دوسرا دورہ ہوگا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم کے ساتھ اعلی سطح کے وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اہم وزراء شامل ہوں گے، وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ روابط کا مظہر ہے۔

Advertisement

دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ڈبلیو جی ایس سے کلیدی خطاب کریں گے اور وزیراعظم اقتصادی ترقی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور حکومتی اصلاحات کے حوالے سے پاکستان کا ویژن پیش کریں گے۔

دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اور ملٹی نیشنل کمپنیز کے سی ای او سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشی ترقی میں رکاوٹ بننے والے قرض کے بحرانوں کو روکنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ
شوال 1446 ہجری کے چاند کیلئے سپارکو کی پیشگوئی
خطے میں امن کی کنجی پاکستان اور افغانستان کے ہاتھ میں ہے، حافظ نعیم الرحمان
وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا سفاک چہرہ بے نقاب؛ امریکی کمیشن نے پابندی کی سفارش کردی
کراچی؛ پہلی عید اسپیشل ٹرین آج روانہ ہوں گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر