
ڈی جی IAEA کی پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی کوششوں کی تعریف
ڈائریکٹر جنرل IAEA نے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی لاہور INMOL کے دورے کے موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی کوششوں کو سراہا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل IAEA رافیل ماریانو گروسی نے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی لاہور INMOL کا دورہ کیا اور کینسر ہسپتال میں دستیاب تشخیص و علاج کی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈی جی IAEA نےعوام کے لیے معیاری صحت کی سہولیات کو یقینی بنانے میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں INMOL جیسا ادارہ کینسر کے مریضوں کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے ایک نہایت قیمتی اثاثہ ہے۔
ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے کہا کہ آپ کو INMOL جیسے بہترین کینسر اسپتال کی پاکستان میں موجودگی پر فخر ہونا چاہیے، اسپتال میں موجود سہولیات اور بہترین طبی عملے کی انتھک محنت ان کی فرض سے وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔
رافیل ماریانو گروسی کہتے ہیں کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 20 کینسر اسپتال انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کےاقدام “ریز آف ہوپ” کے تحت انسانیت کی عظیم خدمت کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی خطے میں کینسر کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے INMOL میں نئی لیبارٹری اور طبی سہولیات کا افتتاح بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News