Advertisement

سندھ میں اسلحہ کی نمائش اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز

سندھ میں اسلحہ کی نمائش اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز

سندھ میں اسلحہ کی نمائش اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے پیر سے اسلحہ کی نمائش اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

شرجیل میمن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کو سادہ لباس میں اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے پایا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیاں شوروم سے باہر نہیں نکلیں گی کیونکہ یہ قانون سندھ حکومت نے پاس کیا ہے، گاڑیوں کی فٹنس پر تمام ٹرانسپورٹر تنظیموں سے ملاقات ہو چکی ہے اور ان قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ اگر غیر رجسٹرڈ گاڑیاں شہر میں نظر آئیں گی تو ان کے خلاف گرفتاری کی کارروائی کی جائے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس نے اس نوعیت کے اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ سڑکوں پر اسلحہ کی نمائش اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کا سلسلہ روکا جا سکے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز نے یقین دلایا ہے کہ جتنے بھی نئے قوانین بنیں گے ان پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ایکٹ کے تحت اگر ٹریفک حادثات یا گن شاٹ کی وجہ سے کسی فرد کو زخمی کیا جاتا ہے تو وہ نجی اسپتال جا سکتا ہے اور علاج کا خرچہ سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

انہوں نے کابینہ کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کے بل پر اعتراضات کو مسترد کر دیا گیا ہے اور سندھ کابینہ نے ایک ایک اعتراض کا جائزہ لے کر ان کو مسترد کردیا ہے تاہم پیر کے روز بل دوبارہ سندھ اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے۔

وزیر اطلاعات نے والدین سے درخواست کی کہ کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں کیونکہ اس سے حادثات کا خدشہ ہوتا ہے۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر شرجیل میمن نے انفلوئنزا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انفلوئنزا انفیکشن کا اثر کم از کم 10 دن تک رہتا ہے اور اس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version