Advertisement
Advertisement
Advertisement

کور کمانڈر کراچی کی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

Now Reading:

کور کمانڈر کراچی کی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے 52 ویں بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس اور 32 ویں آفیسر بنیادی ایویشن سیکورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔

ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب اے ایس ایف اکیڈمی کراچی میں منعقد ہوئی۔

 بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس میں کل 655 نئے بھرتی شدہ مردو خواتین نے تربیت حاصل کی

دورانِ ٹریننگ ریکروٹس کو نہ  صرف ایوی ایشن سیکیورٹی کے جدید طریقہ ہائے کار کی تربیت دی گئی بلکہ جسمانی لحاظ سے سخت اور کٹھن مراحل سے گزارہ گیا تاکہ وہ کسی بھی مشکل صورتِ حال سے نبرد آزما ہوسکیں۔

تقریب میں کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل محمد اویس دستگیر ہلالِ امیتاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انکی آمد پر پریڈ کی جانب سے جنرل سلامی پیش کی گئی۔

Advertisement

کور کمانڈر نے ڈائر یکٹر جنرل ائیر پورٹس سیکیورٹی فورس، میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا۔

کور کمانڈر نے اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینیز کو انعامات اور میڈلیز دئیے

تقریب  کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر نے ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس  کی جانب سے ملکی ہوائی اڈوں کی فول پروف سیکیورٹی اور امن وامان کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کو بھر پور سراہا، اور ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس  کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیشں کیا۔

پاسنگ آؤٹ تقریب کے اختتام پر کور کمانڈر کراچی نے ٹریننگ  مکمل کرنے والے ریکورٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی  اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی افرادی قوت میں ایک مثبت اضافہ ثابت ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تھیڑ کو بحال کر کے فن وثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے، مریم نواز
پشاور اور گردونواح میں تیز بارش، موسم سرد ہو گیا
گورنر سندھ کا بڑا اعلان، جذباتی خطاب اور ملیر حادثے پر رنج و دکھ کا اظہار
بلوچستان میں کل سے ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان
بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کا نکاح فسخ کا حق غیر شرعی قرار
محکمہ تعلیم سندھ کی کوڈ آف کنڈکٹ کے حوالے سے وضاحت سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر