Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا

Now Reading:

آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا

آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق 4 رکنی آئی ایم ایف وفد کے ساتھ وفاق اور صوبائی حکام کے مذاکرات شیڈول ہیں، گرین بجٹنگ، کلائمیٹ اسپینڈنگ پر ٹیگنگ، ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کیلئے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران ابتدائی مسودے پر بات ہوگی، کاربن لیوی عائد کرنے کی آئی ایم ایف کی جانب سے تجاویز فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سے 28 فروری تک تکنیکی وفد وفاق اور صوبوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا، کاربن لیوی عائد کرنے، الیکٹریکل وہیکل اور سبسڈی پر بھی بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف وفد آئندہ بجٹ میں گرین بجٹنگ کو وسیع کرنے کیلئے تجاویز بھی دے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آج مذاکرات میں صرف کلائمیٹ چینج کے اقدامات پر ہی مذاکرات ہوں گے، وفاق اور صوبوں کے کلائمیٹ چینج کے اقدامات پر بریفنگ ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بوکھلاہٹ یا قول و فعل میں تضاد؟ بھارت نے دریائے جہلم میں معمول سے زیادہ پانی چھوڑ دیا
پاکستانی میڈیا نے جھوٹے بھارتی بیانیے کو دفن کردیا
جنگجوقوم ہیں، بھارت 10 ممالک کی حمایت حاصل کرلے تب بھی تیار ہیں، محسن نقوی
مہنگائی کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، گورنر مرکزی بینک
دل کے علاج کے لیے نئی دہلی میں مقیم فیملی کو بھی بھارت چھوڑنے کا حکم
صوبہ سندھ، ناقص نظام سیوریج اور صفائی کے سبب ملیریا کیسز میں ہوشربا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر