Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک ازبک فضائی افواج کا دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

Now Reading:

پاک ازبک فضائی افواج کا دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
پاک ازبک فضائی افواج کا دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

پاک ازبک فضائی افواج کا دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی: پاکستان اور ازبک کی فضائی افواج کے سربراہان نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نائب ازبک وزیر دفاع، کمانڈر ایئر ڈیفنس و ایئر فورس میجر جنرل بورخانوف احمد جمال نے پاکستان کا دورہ کیا جس دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک ازبک فضائی افواج کے سربراہوں نے باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جب کہ ملاقات میں مشترکہ تربیت اور تکنیکی اشتراک کار کے حوالے سے بھی امور پر غور کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر ازبک فضائیہ و ایئر ڈیفنس فورسز کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چیف آف ایئر اسٹاف نے پائلٹس کی بیسک سے ٹیکنیکل لیول ٹریننگ کے لیے پاک فضائیہ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے یہ بھی بتایا کہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ازبک فضائیہ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے ٹیکنیکل ٹریننگ اور مینٹیننس کریو کی تربیت کے حوالے سے بھی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ازبک ایئر ڈیفنس و فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا جب کہدونوں ممالک کی فضائی افواج کے سربراہوں نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ میجر جنرل جمال نے ابھرتے ہوئے سیکیورٹی خطرات کے تناظر میں مشترکہ تربیت کی ضرورت پر زور دیا اور ازبک فضائیہ کے سربراہ نے اپنے بیڑے میں مشاق طیاروں کی تعداد میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ازبکستان پاکستان سے مزید مشاق طیارے خریدے گا، پاک ازبک فضائی افواج کے سربراہوں نے بالخصوص سائبر اسپیس اور الیکٹرانک وار فیئر صلاحیتوں میں جامع تعاون پر اتفاق کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بوکھلاہٹ یا قول و فعل میں تضاد؟ بھارت نے دریائے جہلم میں معمول سے زیادہ پانی چھوڑ دیا
پاکستانی میڈیا نے جھوٹے بھارتی بیانیے کو دفن کردیا
جنگجوقوم ہیں، بھارت 10 ممالک کی حمایت حاصل کرلے تب بھی تیار ہیں، محسن نقوی
مہنگائی کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، گورنر مرکزی بینک
دل کے علاج کے لیے نئی دہلی میں مقیم فیملی کو بھی بھارت چھوڑنے کا حکم
صوبہ سندھ، ناقص نظام سیوریج اور صفائی کے سبب ملیریا کیسز میں ہوشربا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر