Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایئر کراچی نے سول ایوی ایشن کو آر پی ٹی لائسنس کے لیے درخواست جمع کرا دی

Now Reading:

ایئر کراچی نے سول ایوی ایشن کو آر پی ٹی لائسنس کے لیے درخواست جمع کرا دی

ایئر کراچی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) کو باقاعدہ پبلک ٹرانسپورٹ (RPT) لائسنس کے حصول کے لیے اپنی درخواست جمع کرادی ہے۔ ی

ہ درخواست ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ اینڈ ای آر کو جمع کرائی گئی، جس کے ساتھ تفصیلی کاروباری منصوبہ اور تمام مطلوبہ دستاویزات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ایئر کراچی کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کمپنی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مقرر کردہ ضوابط اور تقاضوں کی مکمل تعمیل کے لیے پرعزم ہے۔

ایئر کراچی انتظامیہ نے مزید کہا کہ درخواست پر جلد از جلد کارروائی کے لیے تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ کمپنی اپنے منصوبوں کو بروقت آگے بڑھا سکے۔

ایئر کراچی نومبر 2024 میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ساتھ رجسٹرڈ ہو چکی ہے اور اس کا مقصد ایک باقاعدہ پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹر کے طور پر ملکی اور بین الاقوامی دونوں راستوں پر طے شدہ مسافر اور کارگو خدمات فراہم کرنا ہے۔

Advertisement

ایئر کراچی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آر پی ٹی لائسنس حاصل کرنے کے بعد کمپنی ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز کا آغاز کرے گی، جس سے ملک کے اندر پروازوں کی سہولت میں اضافہ ہوگا اور عوامی نقل و حمل کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت
آئی ایم ایف کا جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار
حکومت کی معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے 29 آئی پی پیز کیساتھ بات چیت مکمل
وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزار طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا اعلان
ڈیرہ غازی خان: پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام
مولانا فضل الرحمان سے سرفراز بگٹی کی ملاقات؛ امن وامان کی صورتحال پر گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر