Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصطفیٰ اغوا کیس میں اہم پیش رفت؛ ڈی آئی جی سی آئی اے نے تفصیلات بتادیں

Now Reading:

مصطفیٰ اغوا کیس میں اہم پیش رفت؛ ڈی آئی جی سی آئی اے نے تفصیلات بتادیں
مصطفیٰ اغوا کیس میں اہم پیش رفت؛ ڈی آئی جی سی آئی اے نے تفصیلات بتادیں

مصطفیٰ اغوا کیس میں اہم پیش رفت؛ ڈی آئی جی سی آئی اے نے تفصیلات بتادیں

کراچی: ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے مصطفیٰ اغوا کیس کی تفصیلات بتادیں۔

ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے سی پی ایل سی حکام کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 6 جنوری 2025 کو مصطفیٰ لاپتہ ہوا تھا اور 7 جنوری کو مصطفیٰ عامر کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا جب کہ مصطفیٰ کی والدہ کو تاوان کے لئے فون کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ ساؤتھ پولیس نے مصطفیٰ کو ڈھونڈنے کی کوشش کی، ڈیفنس میں چھاپہ مارا اور ایک ملزم ارمغان کو گرفتار کیا گیا اور ملزم ارمغان کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد ہوا۔

مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ ملزم ارمغان کا ساتھی شیراز بھی گرفتارکرلیا گیا، شیراز نے ہمیں کرائم سین بتایا اور اغوا کے بعد قتل کا بھی بتایا۔ ملزم شیراز نے مصطفیٰ کی لاش اور گاڑی کا بھی بتایا جب کہ سی آئی اے اور سی پی ایل سی نے مل کر کیس کی تحقیقات کیں۔

انہوں نے کہا کہ لاش ٹھکانے لگانے کے لئے حب کے علاقے کا استعمال کیا گیا، حب میں پولیس اسٹیشن کے قریب گاڑی میں لاش رکھ کر آگ لگائی گئی اور حب کے علاقے دریجی پولیس اسٹیشن کے قریب سے جلی ہوئی گاڑی ملی۔

Advertisement

ڈی آئی جی سی آئی اے نے یہ بھی بتایا کہ لاش کو لاوارث سمجھ کر دفنا دیا گیا تھا، ارمغان سے اب تک 54 لاکھ روپے ریکور کرلیے گئے ہیں تاہم ارمغان کی انکم کیا تھی اور اتنا پیسہ کہاں سے آرہا تھا؟ اس کی تحقیقات ہوں گی۔

مقدس حیدر کہتے ہیں کہ بدقسمتی سے ارمغان کا ریمانڈ ہمیں نہیں مل سکا، ہمیں ارمغان کا ریمانڈ مل جاتا تو مزید حقائق بھی معلوم ہوتے۔ ملزم ارمغان اور شیراز دوست ہیں اور مصطفیٰ عامر بھی ان کا دوست تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سال نو  کی رات کو تینوں دوستوں کا جھگڑا ہوا تھا، مصطفیٰ عامر کو بنگلے پر قتل کرنے کے بعد حب لے جایا گیا جب کہ ملزم ارمغان بنگلے پر کال سینٹر چلاتا تھا، ہم ایف آئی اے سے بھی تفصیلات لے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشی ترقی میں رکاوٹ بننے والے قرض کے بحرانوں کو روکنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ
شوال 1446 ہجری کے چاند کیلئے سپارکو کی پیشگوئی
خطے میں امن کی کنجی پاکستان اور افغانستان کے ہاتھ میں ہے، حافظ نعیم الرحمان
وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا سفاک چہرہ بے نقاب؛ امریکی کمیشن نے پابندی کی سفارش کردی
کراچی؛ پہلی عید اسپیشل ٹرین آج روانہ ہوں گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر