
پابندی کے باوجود کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک رواں دواں
کراچی: کراچی کی سڑکوں پر پابندی کے باوجود آج ہیوی ٹریفک رواں دواں رہا۔
شہر قائد میں سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن ہیوی ٹریفک بدستور شہر کی سڑکوں پر رواں دواں ہے۔
ہیوی ٹریفک کے اوقات کار جاری ہونے کے باوجود شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک چل رہا ہے، ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ اور راشد منہاس روڈ پر ہیوی ٹریفک رواں دواں رہا۔
علاوہ ازیں شارع فیصل اور شاہراہ پاکستان سمیت اہم شاہراہوں پر بھی تیز رفتار ڈمپرز اور ٹرک چل رہے ہیں۔
دوسری جانب کورنگی نمبر 5 پر سامان سے لدے ٹریلر نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے بعد مشتعل افراد نے ٹریلر کو روک کر ڈرائیور کو پکڑلیا۔
واضح رہے کہ صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک کراچی کی سڑکوں پر ڈمپرز اور ہیوی ٹرکوں کا داخلہ ممنوع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News