
تمام معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے ترکیہ کے ساتھ ملکر کام کریں گے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے ترکیہ کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاک ترکیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت ترکیہ کے صدر کو خوش آمدید کہتی ہے، 5 سال بعد ترکیہ کے صدر کی پاکستان آمد پر عوام خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اہم خاص تعلق ہے، دونوں ممالک کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں، امید ہے ترک صدر کا دورہ پاکستان بہت مثبت ثابت ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ترک صدر اپنے نظریے کی وجہ سے اسلامی ممالک کے اہم لیڈر تصور کیے جاتے ہیں، تمام مفاہمتی یادداشتوں، معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے ملکر کام کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہا، سیلاب کے دوران ترکیہ نے ہمیشہ امدادی کاموں میں مدد کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام، مسلح افواج نے ہمیشہ ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کیا، پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی سے نبرز آزما ہے، غزہ ہو یا کشمیر ترک صدر نے تمام مظلوموں کیلئے آواز اٹھائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News