
وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چیف جسٹس کو ان کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انصاف کی مؤثر اور بروقت فراہمی کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے اقدام کو سراہا۔
ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے چیف جسٹس کو عدالتوں میں طویل عرصے سے زیرالتوا ٹیکس تنازعات سے آگاہ کیا اور ان کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا کی۔
چیف جسٹس نے وزیراعظم سے نظام انصاف میں بہتری لانے کے لیے تجاویز طلب کیں اور وزیراعظم کی جانب سے اس موضوع پر کی گئی گفتگو کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے لاپتہ افراد کے معاملے پر مؤثر اقدامات میں تیزی لانے کی یقین دہانی کرائی۔
اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق، چیف جسٹس کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات چیف جسٹس کے ریفارمز ایجنڈے کا حصہ تھی، جس میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف جسٹس نے اپوزیشن کو بھی اس عمل میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ اصلاحات غیرمتنازع اور پائیدار ہوں۔
ملاقات میں وزیر قانون، مشیر احمد چیمہ، رجسٹرار سپریم کورٹ اور سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن بھی شریک ہوئے۔ ملاقات کے اختتام پر چیف جسٹس نے وزیراعظم کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News