
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کی تعریف کی، جن میں 13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیرِستان، لکی مروت اور ضلع خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک سے خوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News