
پاکستان اور مصر کا غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج مصر کے وزیر خارجہ بدر عبداللطیٰ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ فریقین نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، نائب وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم نے مصر کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے معاملے پر غور و خوض کے لیے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان کی حمایت سے بھی آگاہ کیا۔
دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ دونوں وزراء نے آنے والے دنوں میں ان پیش رفتوں پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News